15-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -
غیروں سے تیرا نام سنا، ٹھیک نہیں ہے،،،
جو کچھ بھی ہوا، جیسے ہوا، ٹھیک نہیں ہے۔ ۔
اپنوں نے جو اپنوں سے کیا، ٹھیک نہیں ہے،،،
جس جس نے سنا، سب نے کہا ٹھیک نہیں ہے۔ ۔
لوگوں نے تو پہلے ہی میری بات نہ سمجھی،،
تو نے بھی جو دیوانہ کہا، ٹھیک نہیں ہے۔ ۔
قابیل سے مانا کہ بڑی بھول ہوئی تھی، ،
پر بعد میں جو خون بہا، ٹھیک نہیں ہے۔ ۔
اے کاش! عزازیل محبت کو سمجھتا،،
اے کاش! سمجھتا کہ انا ٹھیک نہیں ہے۔ ۔ ۔
”محمد وسیم شاہین“